پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں عید سادگی سے منائی گئی
کراچی (خصوصی رپو رٹر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاﺅس میں عید سادگی سے منائی گئی۔ عید کے دوسرے روز پاکستان ہاﺅس میں صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر، انیس ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماﺅں نے پارٹی ذمہ داران، کارکنان و عوام سے عید ملی۔ اس موقع پر سانحہ بہاولپور میں جاں بحق اور کوئٹہ، کراچی پارا چنار دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے بلندی دراجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔