دوست نے گھر سے نوجوان بلوا کر قتل کردیا، سملی ڈیم میں لڑکا ڈوب کر جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ نصےر آباد کے علاقے لنک روڈ گرجا مےں عےد کے دن دوست نے گھر سے نوجوان کو بلوا کر فائرنگ کرکے قتل کردےا پولےس نے بتاےا کہ مبےنہ طور پر تےن دوستوں نے گھر مےں پارٹی کا اہتمام کےا تھا جہاں زےن کو بھی بلواےا گےا اس دوران اےک نوجوان نے پستول سے اچانک فائرنگ کردی جس سے سر مےں گولی لگنے سے زےن موقع پر جاں بحق ہوگےا جس کی نعش پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچائی گئی جسے بعد مےں ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردےا گےا ۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے مےں واقع سملی ڈےم مےں راولپنڈی کا رہائشی کمسن لڑکا ڈوبنے سے جاں بحق ہوگےا 15 سالہ احسان علی سکنہ پنڈورہ راولپنڈی اپنے بھائی کے ہمراہ سےر کو گےا اورمبےنہ طور پر ڈےم مےں نہاتے ہوئے ڈوب گےا پولےس نے بتاےا کہ متوفی کی نعش نکال کر پولی کلےنک ہسپتال منتقل کردی گئی جسے بعد ازاں ورثاءکے حوالے کردےا گےا ۔