شیخ رشید اور شکیل اعوان نے دارالعلوم تعلیم القرآن میں نماز عید ادا کی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن شیخ رشید احمد اور مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم این اےملک شکیل احمد اعوان نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ نماز عید جامع مسجد دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی۔ دونوں حریف سیاستدانوں نے نماز کے بعد دارالعلوم کے مہتمم مولانا اشرف علی سے ملاقاتیں کیں تاہم وہ ایک دوسرے سے دور رہے۔