’’نیند کی کمی چڑچڑا پن اور سستی کی بڑی وجہ ہے‘‘
کراچی ( نیو ز رپو رٹر) نیند کی کمی چڑا چڑا پن اور سستی کی وجہ بن رہی ہے۔ اور اس پر بازاروں سے دستیاب روغنی کھانے کم وزن رکھنے والوں کو ڈیپریشن اور بھوک کی کمی کا باعث بنارہے ہیں بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ ، پانی کی عدم دستیابی سمیت دیگر عوامل لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم عبد المجید ابدانی نے کراچی نفسیاتی ہسپتال کی مرکزی برانچ میں منعقدہ عید ملن پارٹی ایک شام مریضوں کے نام سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے قیمتی لمحات میں سے وقت نکال کر ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی دلجوئی اور عیادت کو اپنا شعاربنائیں ۔انہوں نے ڈاکٹر سید مبین اختر کا ذہنی بیماریوں کے خلاف جدوجہد کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے حکومت کو اپنی توجہ ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں صرف کرنی چاہئے جو کہ باعث تشویش ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر لبنی صدیقی، محمد اکبر اور محمد طلحہ جلیل نے اپنے خطاب میں کہا ڈاکٹر امراض کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں لیکن مریضوں کے لواحقین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا رویہ مریضوں کے ساتھ اچھا رکھیں ۔