سانحہ احمد پو ر شرقیہ قیا مت صغری ٰ سے کم نہیں ، زاہد شاہ میر
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی جو ائنٹ سیکر یٹری زاہد شاہ میر نے سا نحہ احمد پور شر قیہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے لو احقین سے تعزیت کی انہو ں نے کہا کہ عید سے ایک دن قبل قیامت صغریٰ نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا واقعہ قومی سانحہ سے کم نہیں کوئی آنکھ ایسی نہ تھی جو نم نہ ہو پوری قوم لو احقین کے غم میں برابر کی شریک ہے انہو ں نے کہا کہ لا لچ انسان کو اندھا کر دیتی ہے یہ واقعہ بھی لا لچ کا شاخسانہ ہے ٹینکر کے الٹنے سے بہنے والا پیٹرول لو گوں کی لا لچ کا سبب بنا اگر جائے وقوع سے دور رہتے تو یہ دلخراش واقعہ رونما نہ ہو تا انہو ں نے پنجا ب حکو مت کی جا نب سے مر نے والوں اور زخمیو ں کیلئے امداد رقوم کی تقسیم کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ خطیر رقم لو احقین کے زخم تو نہیں بھر سکتی پر اس سے متاثرہ خا ندانو ں کی داد رسی ضرور ہو سکتی ہے ۔