گلشن معمار جہا ن آبا د میں سیو ریج کا نظام تباہ
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) گلشن معمار کے داخلی راستے بنگالی موڑ سے متصل معمار کے اتوار بازار کے اطراف اور اس سے متصل آبادی 31 جہان آبادکے علاقے میں سیوریج لائن کی کھودی گئی پائپ لائن گزشتہ ایک ماہ سے تعطل کا شکار ہے یہاں پائپ رکھے گئے ہیں لیکن کام اب تک نہیں ہوا بلکہ بڑے بڑے گڑھوں کے باعث مسئلہ بڑھ گیا ہے ممکنہ بارشوںسے بارش کے پانی کے باعث اہلیان علاقہ کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،رات کے اندھیرے میں یہ گڑھے پیدل چلنے والوں اور یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے لیے حادثات کا سبب بن رہے عوام پہلے ہی بے پناہ مسائل کے انبار میں گھرے ہیں،جا بجاناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے سیوریج کی لائینیں ٹوٹ جانے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پوری یوسی میں جا بجا گندگی کے ڈھیر ہیںصفائی کا کوئی انتظام نہیں علاقہ مکینوں نے صورتحال کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔