پیغا م عید پر عمل سے ہی مسلمانوں کے مصائب کا خاتمہ ہوگا، ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے مرکزی آفس ’’پاکستان ہاؤس‘‘ میں قائد تحریک ڈاکٹر یوسف سلیم سے دن بھر’’ عید مبارک‘‘ کا پیغام دینے والوں کا تانتا بندھا رہااس موقع پرانہوں نے کہا کہ میں نے اجتماعی طور پر جو پیغام دیا ہے وہ یہ ہے ’’ ماہ رمضان،نزول قرآن،قیام پاکستان اور عید الفطر کا دائمی رشتہ سب کو بمعہ فیملی ممبران مبارک ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم مختلف امراض،پریشانیوں اور صعوبتوں میں اس لئے پھنسے ہوئے ہیں کہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے میرا پیغام جو عید مبارک کے لئے دیا ہے اس پر اگر ہم من و عن عمل کر لیتے یا کرلیں تو ہنود،یہود اور نصاری ہم سے ڈکٹیشن لیں آخری نبیﷺ اور خلفائے راشدین کا دور اس کا آنکھوں والوں کے لئے کھلا ثبوت ہے ۔