رمضان بازاروں میں اشیاء سستی ہونے پر خریداری کے رحجان میں اضافہ
لاہور(خبر نگار) صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میںسستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت ایک کروڑ 12لاکھ86ہزار کلو گرام سے زائد ہو چکی ہے۔ ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔