12 جولائی کو ملالہ یوسفزئی کا یوم پیدائش ملالہ ڈے کے نام سے منایا جائیگا ملالہ اقوام متحدہ میں خطاب کرینگی
نیویارک (آئی این پی) عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کا 12جولائی کو یوم پیدائش ملالہ ڈے کے نام سے منایا جائے گا، دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی ملالہ 12 جولائی کو اقوام متحدہ میں خطاب کریں گی،انہوںنے دنیا بھر کے عوام سے سکول نہ جانے والے بچوں کے لئے پٹیشن پر دستخط کرنے کی اپیل کر دی،انہوں نے کہا کہ 12 جولائی کو اپنی سالگرہ پر خود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پٹیشن پیش کریں گی۔جمعہ کو ملالہ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ 12 جولائی ملالہ یوسف زئی کا یوم پیدائش اب ملالہ ڈے کے نام سے منایا جائے گا۔ دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی ملالہ 12 جولائی کو اقوام متحدہ میں خطاب کریں گی۔ اس حوالے سے ملالہ نے دنیا بھر میں تعلیم سے محروم 5کروڑ 70 لاکھ بچوں کے حق میں لوگوں سے ایک پٹیشن سائن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پٹیشن پر دنیا بھر کے عوام سے یک زبان ہونے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے انتظار کی بجائے متحد ہوکر محنت کرنی چاہیے۔