لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے جامعہ نعیمیہ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کی جماعتوں کے رہنمائوں نے ملاقات کی۔ علماء کرام نے وزیراعظم پاکستان پر زور دیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔ علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ حکومت قوم کو بتائے کہ طالبان دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض علماء کرام کو سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے لیکن پاک فوج کے ’’ایکشن راہ راست‘‘ کی حمایت کرنیوالے اہلسنت کے علماء کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جو کہ حکومت کی بہت بڑی کوتاہی ہے۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ کی لائبریری کیلئے خصوصی اقدامات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے ساتھ دیگر شہید ہونیوالے نوجوانوں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی جائے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے علماء کرام کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کو سول ایوارڈ دیا جائیگا۔ جامعہ نعیمیہ کی لائبریری کیلئے وہ مالی اعانت کرینگے جبکہ شہید نوجوانوں کے اہل خانہ کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم ان کے ساتھ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کرینگے۔
حکومتی کوتاہی
حکومتی کوتاہی