اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی حکومت نے گوادر کی بندرگاہ کو صوبہ پنجاب سے ملانے کے لئے شاہراہ کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی تین بڑی سڑکوں این 10۔ایم8 اور این 85سے منسلک کیا جائے گا۔ حکومت ملک کے دیگر حصوں کو بھی گوادر پورٹ سے منسلک کر نے کے منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تیز رفتار بنیادوں پر ملک کے بڑے شہروں بالخصوص پنجاب تک سامان کی ترسیل کے لئے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ادھر فیصل آباد گوجرہ موٹروے (ایم4) پر ستمبر اکتوبر 2009ء میں کام کے آغاز کا امکان ہے بتایا گیا ہے کہ اس موٹر وے کی تعمیر کے حوالے سے اراضی کے حصول کے لئے پنجاب کے بورڈ آف ریفرنس سے اراضی کی قیمت کی تاحال منظوری نہیں دی گئی پنجاب حکومت کی جانب سے اراضی کی قیمت کا تعین نہ کر نے کی وجہ سے اس موٹر وے کی تعمیر کے لئے تاحال اراضی نہیں خریدی جا سکی ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38