پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرا ررہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید 10ارب روپے ڈوب گئے ،مندی کے سبب 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی دبائو کا شکار رہی سرمائے کے انخلاء اور پرافٹ ٹینکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو کی وجہ سے انڈیکس 46900پوائنٹس کی پست تک گر گیا تھا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں5.70پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47318.03پوائنٹس سے کم ہو کر 47312.33پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 10.86پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18974.30پوائنٹس سے گھٹ کر 18963.44پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 32308.28پوائنٹس سے کم ہو کر 32270.88پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں10ارب78کروڑ50لاکھ1ہزار832روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب79ارب 28کروڑ15لاکھ25ہزار675روپے سے کم ہو کر 82کھرب68ارب49کروڑ65لاکھ 23ہزار 843روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 37کروڑ64لاکھ 47ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 12ارب روپے مالیت کے 36کروڑ57لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،243میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024