گورنر پنجاب چودھری سرور نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بیانہ نہیں حکومتی بیانہ کیساتھ متحد کھڑی ہے، پہلی بار اقتدار نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں چودھری سرور نے کہا کہ انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان مدنیہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے، سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے