لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔
سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد،خیبر پختونخوا ، پنجاب گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کے بعد پی پی 38 میں بھی کپتان نے مافیا کی بینڈ بنادی ہے ۔ تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔
تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔کے پی کے,وفاق,پنجاب,گلگت بلتستان,آزاد کشمیر اور اب پی پی 38 میں کپتان نے مافیاکی بینڈبجادی ہے۔قوم کو برسوں لوٹنے والےمافیازکےبت پاش پاش ہو رہےہیں۔غنڈےچورلٹیرےتبدیلی کی زدمیں آکر ریزہ ریزہ ہوگئےہیں۔پی ٹی آئی پورے ملک میں چھاگئی ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 29, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ غنڈے ، چوراور لٹیرے تبدیلی کی زد میں آکر ریزہ ریزہ ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پورے ملک میں چھا گئی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے یہ بھی لکھا کہ تبدیلی کا سفر تب تک جاری رہے گا جب تک ملک کے کونے کونے سے قوم کا خون چوسنے والے مافیاز کے خاتمے نہیں ہوجاتا۔
تبدیلی کاسفر جاری ہے,ملک کےکونےکونے سے قوم کا خون چوسنے والے مافیاز کے خاتمے تک جاری وساری رہےگا۔پی پی 38 کی جیت سے واضح ہوچکا ہےکہ ن لیگ کا پنجاب سے صفایا ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار ملک میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں۔شکریہ اہل سیالکوٹ,شکریہ پی پی38کی غیور عوام
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 29, 2021