وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں کے بعد متاثرہ سیکٹر ای الیون میں لوگوں کے گھروں اور پلازوں کے تہہ خانوں سے پانی نکالنے کا کام تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہ کیے جانے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر برپا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد اور راولپنڈی مین گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہوئی ہے