کنٹونمنٹ بورڈز کا انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے: راجہ پرویز اشرف
لاہور(نامہ نگار ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کا انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تمام کنٹونمنٹس سے امیدوار کھڑے کریگی۔انہوں نے متعلقہ کنٹونمنٹس کی ضلعی تنظیموں کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں 24گھنٹے میں مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کی سطح پر امیدواروں کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائیں گے ،ضلعی تنظیمیں ہوم ورک مکمل کر لیں،جلد پنجاب کا دورہ کرونگا۔