کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی

لاہور(کامرس رپورٹر ) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی اور ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو گیا یورو اور برطانوی پاونڈ بھی مہنگے ہو گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 33 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 78 پیسے رہی یورو کی قدر 1 روپے 2 پیسے کے اضافے سے 196 روپے 3 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 2 روپے 9 پیسے بڑھ کر 216 روپے 19 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 40 پیسے کے اضافے سے 167 روپے ہو گئی یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے مہنگا ہو کر 216 روپے کا ہو گیا۔