اپوز یشن اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے چور راستے اختیارکررہی ہے:ہارون اکبر
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ہارون اکبر خان نے کہاہے کہ اپوز یشن اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے سب چور راستے اختیارکررہی ہے مگر انہیں کہیں بھی کامیا بی نہیں ملے گی کر پٹ ما فیاکامقدر جیل تھا جیل ہے اورجیل رہے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حقیقی معنوں میں صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ،وزیر اعظم کے وزیرا علیٰ پر اعتماد سے اپوزیشن کی خوشیاں خاک میں مل گئی ہیں ، حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے۔