تبدیلی سرکار کے کھوکھلے نعروں نے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا : میاں امتیاز احمد
رحیم یارخان ( بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن)رحیم یارخان کے نئے نامزد ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق ایم این اے میاں امتیازاحمد نے کہا ہے دو سالوں میں ناقص طرز حکمرانی کے باعث ملک بحرانوں اور مشکلات میں گھر کر رہ گیا ہے، ملکی نظم ونسق چلانا حکمرانوں کے بس کا روگ نہیں ہے، تبدیلی سرکار کے کھوکھلے نعروں نے ملک کے ہر اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔