مکرمی! مسلم امہ کے لیے تو پوری دنیا ایک ملک ہے ،کفار اپنے تہوار تو ایک دن ہی مناتے ہیں اور ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے الگ الگ منانے کے لیے انتشار کا شکار کردیا۔ کیا لیلتہ القدر، حج وقیام عرفات اور عیدین کعبۃ اللہ کی نسبت سے ایک ہی دن یا رات کے لیٔے اتاری گیٔی ہیں یا دو سو ( ۲۰۰)ممالک میں سے ہرایک کے لئے الگ الگ اتاری گئی ہیں؟ یقینا ایک ہی ہے توپھر مرکز اسلام مکہ مکرمہ کے ساتھ ہی کیوں نہیں مناتے ؟ ہم سے مشرق میں واقع ممالک ملایٔشیا، اندونیشیااور آسٹریلیا تک اور مغرب میں مصر، سوڈان، لیبیا ، مراکش، الجزایٔر، ترکی اور امریکا و کینیڈا تک اسی ایک دن یعنی حرمین شریفین کے ساتھ عیدین مناتے ہیں۔کیا سعودیہ والے رویت ہلال سے کام نہیںلیتے؟ اگر نہیں تو مسلم امہ وہاں بھی عالم اسلام کی متحدہ رویت ہلال کمیٹی بنا کر پورے عالم اسلام کے لیٔے اور اسکی یکجہتی کے لیٔے ایسا کر سکتی ہے اور سائنس سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر۔۔۔ خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی…(میاں محمد رمضان،ٹاؤن شپ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024