کرونا سے نجات کا واحد راستہ‘ اللہ کے حضور توبہ استغفار

مکرمی! بہت کچھ بدل سکتاہے اگر ہم سب مسلمان خود بھی نماز پڑھیں اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز پڑھائیں اور سچے دل سے توبہ کر لیں۔ خالی نصیحتوں سے نہیں چلے گا۔ ہم سب مل کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں اور توبہ کر لیں تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف فرما دیں گے کیوں کہ اللہ تعالیٰ بندوں پہ بڑا مہربان ہے۔ اس وقت پوری دنیا کے لوگ سخت تکلیف میں ہیں۔ سارے آثار ظاہر کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے سخت ناراض ہے۔ ایک ہی راستہ ہے توبہ کا راستہ اور توبہ کر لیں اور اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے رہیں۔ اپنی اپنے گھر والوں کی اہل و عیال کی ملک کی تمام مسلمانوں کی اور پوری انسانیت کی بھلائی کی دعا کریں تب ہی ہم کرونا جیسی وبائوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ (محمد اکرم لاہور)