ہپا ٹائٹس کے عالمی د ن کے موقع پر ریلی ، سیمینار
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب بھرمیںآج و رلڈ ہپا ٹائٹس کا عالمی د ن منایا گیا۔جس میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا. جس میں ڈاکٹر سید وسیم الحسن رمزی، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویثرن ملتان، ڈاکٹر ارشدملک، چیف ایگزیکٹو آ فیسر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،ملتان،ڈاکٹر سید محمد علی مہدی، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر (پریوینٹو سروسز)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،ملتان, ڈاکٹر فاروق احمد، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر (میڈیکل سروسز)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،ملتان ،یونیسیف ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، الائیڈ ہیلتھ پارٹنرز و دیگرافسران اور چیف ایگزیکٹو آ فس کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔سیمینار اور واک میں COVID-19 کے تمام اصولوں کو مد نظر رکھا گیا۔ ڈاکٹر ارشدملک، چیف ایگزیکٹو آ فیسر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،ملتان ڈاکٹر سید محمد علی مہدی، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،ملتان اور ڈاکٹر ارشد عباس، ڈسٹرکٹ سرویلینس کوارڈینیٹر، ملتان نے سیمینا ر میں تمام لوگوں کو و رلڈ ہپا ٹائٹس ڈے کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔اس کے فوائد و نقصانات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔اور آخر میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ سی ای او آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔