پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے سوشل میڈیا پر یاد گار ٹیسٹ کے لئے دیئے گئے پول کا نتیجہ جاری کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق شائقینِ کرکٹ نے چنئی ٹیسٹ 1999کو قومی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ قرار دے دیا ۔65 فیصد شائقینِ کرکٹ نے چنئی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دئیے جبکہ بنگلور ٹیسٹ 1987 کو 15فیصد ووٹ ملے۔اس کے علاوہ اوول ٹیسٹ 1954کو 11اور کراچی ٹیسٹ 1994کو 10فیصد ووٹ ملے۔تین روزہ پولنگ میں 15 ہزار 847شائقینِ کرکٹ نے ووٹ دیئے، ٹوئٹر پر پولنگ پوسٹ 1لاکھ 9ہزار شائقین تک پہنچی جبکہ فیس بک پوسٹ کی ریچ 10لاکھ 20ہزار رہی۔اس موقع پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دو دہائیوں بعد بھی شائقینِ کرکٹ کا جشن 1999کے اسٹار کھلاڑیوں کی چنئی ٹیسٹ میں شاندار فتح کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کا قابل فخر ملک ہے، ہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ چنئی ٹیسٹ کھیل کے دوران پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی بہترین مثال ہے، میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے تھا۔چنئی ٹیسٹ میں یاد گار اننگز کھیلنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ فخر ہے کہ ایسی ٹیم کا حصہ رہا جو اپنی قابلیت کی بنیاد کسی بھی لمحے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میچ میں اپنی کارکردگی سے خوشی ہوئی، چنئی ٹیسٹ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کو پہچان دی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38