ریاض کے مو جوددہ گورنرشہزادہ فیصل کے والد شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔ شاہی دربار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔95برس کی عمر میں وفات پانے والے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کئی سالوں سے شدید بیمار تھے۔ گزشتہ دِنوں ان کی حالت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود ان کی حالت میں سدھار نہ ہو سکا اور وہ گزشتہ شام کو انتقال کر گئے۔ جس کے بعد انہیں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ مرحوم شہزادہ بندر بن عبد العزیز، سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے بیٹے اور موجودہ فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی تھے۔ شہزادہ بندر کے ایک بیٹے شہزادہ فیصل اس وقت ریاض کے گورنر کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ دوسرے بیٹے شہزادہ عبداللہ نیشنل گارڈ کے وزیر ہیں۔ 1923 میں پیدا ہونے والے شہزادہ بندر نے کبھی بھی کوئی سرکاری یا عوامی عہدہ قبول نہیں کیا .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38