سجاس کے تحت سالانہ ایوارڈ کی تقریب آج ہوگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ ایوارڈ کی تقریب آج کراچی جیمخانہ میں ہوگی۔ تقریب میں سجاس کے بانی ممبر اور پہلے منتخب صدر راشد صدیقی( مرحوم) کے نام سے منسوب 5 ایتھلیٹس کو ٹیلنٹ ایوارڈ، دو ایتھلیٹس کو سجاس اسپیشل ایوارڈ، اور 6 جرنلسٹس کو سجاس ایوارڈ جبکہ گزشتہ 24 سال سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹینس کے میدان میں ملک کی نمائندگی کرنے والے پاکستان نمبر ون عقیل خان کو سجاس گولڈ میڈل سے اور ایک سینئر اسپورٹس جرنلسٹ کو ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈل میڈل سے نوازا جائے گا۔