پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ‘اپوزیشن کی جانب سے مختلف ایشوز پر احتجاج کی وجہ سے اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان
لاہور( این این آئی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر) صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا ، اپوزیشن کی جانب سے مختلف ایشوز پر احتجاج کی وجہ سے اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر آج پیر صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والے اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔