بلوچستان سے پی ٹی آئی کے 5 عہدیدار فارغ

Jul 29, 2018 | 15:21

ویب ڈیسک

 پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ڈسپلینری کمیٹی نے صوبے سے پارٹی کے 5 مقامی عہدیداروں کی رکنیت ختم کر دی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی کے مطابق پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ اور دیگر مقامی عہدیداروں اور کارکنوں فوجان بڑیچ، محمود ترین، اقبال یوسفزئی اور صدام بڑیچ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔پارٹی کے مقامی عہدیداروں کی رکنیت الیکشن میں پارٹی کو نقصان پہنچانے پر ختم کی گئی، پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق پارٹی رکنیت کی منسوخی کے بعد آئندہ ان اشخاص کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں