نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت شدید خراب,سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز

Jul 29, 2018 | 13:44

ویب ڈیسک

 ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بائیں بازواورسینے میں تکلیف ہو گئی ، اڈیالہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر نے نوازشریف کو فوری سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نوازنے نگراں وزیراعلی کو رپورٹ ارسال کردی ۔ اتوار کو جیل اسپتال کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کے بائیں بازواورسینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کامعائنہ کیا ۔ اڈیالہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر نے نوازشریف کو فوری سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔آئی جی جیل خانہ جات نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز سے رابطہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نوازنے نگراں وزیراعلی کو رپورٹ ارسال کردی۔ا س سے قبل بھی پمزکے ڈاکٹروں کی چاررکنی ٹیم نے ہفتہ کواڈیالہ جیل میں نوازشریف کاچیک اپ کیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ڈاکٹرمشہود،ڈاکٹرذوالفقارغوری ،ڈاکٹرملک نعیم اورڈاکٹراعجازاختراور ایک سٹاف نرس پرمشتمل ٹیم نے ہفتہ کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں میاں نوازشریف کاطبی معائنہ کیا تھا اورتقریبا سواگھنٹے تک جاری رہنے والے چیک اپ کے دوران ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی ای سی جی کی ان کی شوگرچیک کی اوربعض ٹیسٹ کیے۔

مزیدخبریں