حج مسلمانوں کا عظیم اجتماع، باہمی اتحاد کا مظہر ہے: علامہ تقی نقوی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) حج ایک مقدس اسلامی فریضہ ہے جو ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے اور یہ مسلمانوں کا عظیم ترین اجتماع ہے جو باہمی اتحاد کا مظہر ہے حج مسلمانوں کو بلا رنگ ونسل اور بغیر کسی مالیاتی تفریق کے اس پروردگار عالم کی بارگاہ میں حاضری کانام ہے کہ جو سب سے اعلیٰ ترین ذات ہے۔ ان خیالات کااظہار شیعہ علماءکونسل کے سینئر رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی نے کاروان کوثر کے زیراہتمام فریضہ حج کیلئے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے کہاکہ حجاج کرام کی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے اس قسم کی ورکشاپس کے انعقاد سے حجاج کرام کو حقیقی معنوں میں مناسک حج کی ادائیگی کا علم ہوتاہے۔ اس موقع پر سید تنویر الکاظم گیلانی، مختیار حسین حسینی، محمد افضل جعفری نے بھی خطاب کیا۔