مذہبی جماعتوں کا اتحاد انتخابی مقاصد کیلئے نہیں دیرپا ہونا چاہئے: عبدالغفور راشد
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمینڈاکٹر عبدالغفور راشد نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زوردیا ہے کہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد مستقل بنیادوں پر قائم ہونا چاہئے، محض انتخابی مقاصد کے حصول اور کسی سیاسی دباوکو کم کرنے کے جزوقتی اقدامات مناسب اور دیر پانہیں ہوں گے۔ اس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی اور ذہنی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔