مجید نظامی کی حب الوطنی اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: تنظیم مشائخ عظام
لاہور( پ ر )تنظیم مشائخ عظام کے ضلعی کوارڈینٹرزلاہور پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی ، پیر افتخار احمد نقشبندی نے کہا کہ مجید نظامی کی پاکستان نظریاتی سرحدوں کی عملی حفاظت اور محب وطن جیسی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔مرحوم نے ساری زندگی ملک وقوم کی عملی خدمت اور صحافت کی سربلندی میں گزار دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجید نظامی مرحوم کی پہلی برسی کے حوالے سے ضلعی آفس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔