عیدالفطر،پہلی مرتبہ مسجد نبویﷺ سے خطبہ اردو سمیت چار زبانوں میں نشر ہو ا
مکہ مکرمہ(این این آئی)پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری آرام گاہ مدینہ منورہ کی مسجد نبوی ﷺمیں اس سال تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے موقع پر ہونے والے خطبہ کو ایک ساتھ چار مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کیاگیا۔مسجد میں آنیوالے والے نمازیوں نے اس خطبے کو اپنے موبائل فون اور ریڈیو پر چار مختلف زبانوں: انگریزی، اردو، فرانسیسی اور مالے میں سنا، شعبہ تراجم کے ڈائریکٹر شیخ عبداللہ نے بتایا یہ اقدام خطبات کے ترجمہ کرنے کے شاہی منصوبے کا حصہ ہے۔