جنوبی کوریا میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث لاپتہ اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔ سیلاب کے مرکز دارالحکومت سول کے ساتھ دیگر قریبی نشیبی علاقے بھی زیرآب آ گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ذرائع آمدورفت اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے دوسری جانب رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد محفوظ مقامات کا رخ اختیار کر رہی ہے۔سیئول میںبارش کی ریکارڈ کی گئ اوسط مقدارانیس اعشاریہ پانچ میٹر ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024