لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی جج تمثال زیب سید نعیم نے سٹیج اور ٹی وی کی اداکارہ شگفتہ کوثر عرف ہما خان کی طرف سے دائر تنسیخ نکاح کے دعویٰ میں اس کے خاوند شوکت علی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعا علیہ کے ظالمانہ روئیے سے مدعیہ اس حد تک متنفر ہو چکی ہے کہ وہ اب مدعا علیہ کے ساتھ زندگی گزارنے پر موت کو ترجیح دے گی۔ تنسیخ نکاح کے دعویٰ میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل جج مدعیہ کے حق اور مدعا علیہ کے خلاف ڈگری جاری کرے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38