شریعت نافذ کی جائے

29 جولائی 2010
مکرمی! ہمارے ملک میں فحاشی عام ہوتی جا رہی ہے۔ ٹی وی ڈرامہ و کمرشلز کچھ اس قدر فحش ہو چکے ہیں کہ ہماری نئی نسل اپنی تہذیب ہی بھول چکی ہے۔ بھارت اپنے ناپاک منصوبے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ اس کا منصوبہ فحاشی کو عام کرنا اور اس کے ذریعے سے ہماری اخلاقی اقدار کو پامال کرنا ہے۔ پاکستان جو لاالٰہ الااللہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اس میں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ شریعت کے مطابق ہر حکم نافذ ہوتا۔ ہر جرم پر شرعی سزائیں نافذ ہوتیں مگر افسوس کہ اب تو فحاشی کو خود دعوت دی جا رہی ہے کہ آﺅ اور ہمارے ذہنوں پر سوار ہو جاﺅ۔ یہ بے حیائی ساری برائیوں کی جڑ ہے۔ نبی نے فرمایا اگر تمہارے اندر حیا ختم ہو جائے تو پھر جو تمہارے دل میں آئے کرتے پھرو۔ میری حکومت وقت سے درخواست ہے کہ برائیوں کی جڑ کو جڑ سے کاٹ ڈالا جائے اور ظالموں کے منصوبوں کو ناکام کر دیا جائے اور قرآن کی شریعت کو نافذ کیا جائے۔ (سعدیہ جبیں۔ گوجرانوالہ)

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...