کیبل کا کیا دھرا

29 جولائی 2010
مکرمی! الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے سے بے حیائی کو بے پناہ فروغ مل رہا ہے۔ وہ باعزت شریف زادیاں جو کبھی گھروں تک میں دوپٹہ کے بغیر نہ بیٹھتی تھیں آج وہ سرعام بازاروں میں گھوم رہی ہیں اور یہ سب کیبل اور ٹی وی کا کیا دھرا ہے۔ آج کل ٹی وی پر نہایت بے ہودہ اور فضول پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں جن کا نہ تو کوئی سر ہوتا ہے نہ پیر۔ نہایت فضول باتیں بیان کی جا رہی ہیں اور لوگوں کا قیمتی وقت اسی طرح کی بے معنی چیزوں میں الجھا کر ضائع کیا جا رہا ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔ کیبل اور ٹی وی کا برا استعمال اسے برا بنا رہا ہے۔ بذات خود کوئی بھی نئی ایجاد بری نہیں ہوتی بلکہ اسے تو انسانیت کے فائدے کے لئے ہی بنایا جاتا ہے۔ آج میں آپ کے اخبار کے وساطت سے ٹی وی چینلز تک یہ پیغام پہنچانا ہوں کہ فضول اور بے ہودہ پروگرام نشر کرنا بند کر دیں۔
(زینب طاہر۔ فیصل آباد)