مکرمی! میں چیف جسٹس پنجاب میاں شہباز شریف اور تمام ڈسٹرکٹ آفیسرز جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں دن رات محنت کر کے دیانتداری اور تمام سفارشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے منصفانہ طور پر زرعی گریجوایٹس کو زرعی زمین کی بروقت الاٹمنٹ کر کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ تمام زرعی گریجوایٹس کی طرف سے بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چیف منسٹر صاحب کے اس اقدام سے بہت سے گھروں میں خوشحالی آئے گی۔ زرعی گریجوایٹس کو جہاں جہاں زمین الاٹ ہوئی ہے وہ اپنے تجربات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی پیداوار حاصل کریں گے وہاں اردگرد کے کسان بھی ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے جس سے فی ایکڑ پیداوار نیشنل لیول پر بڑھے گی جو ایک اچھی کامیابی ہوگی۔
(حافظ عدنان اقبال، 93/Y ہاﺅسنگ کالونی، ہارون آباد (بہاولنگر)، موبائل: 0322-2251500 )
(حافظ عدنان اقبال، 93/Y ہاﺅسنگ کالونی، ہارون آباد (بہاولنگر)، موبائل: 0322-2251500 )