ڈاکٹر عافیہ کی رہائی

29 جولائی 2010
مکرمی! دختر ملت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کتنی رقم کے عوض سامراجی طاقت کے ہاتھ فروخت کیا گیا؟ یہ تو بے غیرت و بے ضمیر امریکی مہرے جانتے ہیں۔ قوم کی بیٹی کے ساتھ جو انسانیت سوز مظالم روا رکھے جا رہے ہیں وہ ہم سب پر ایک قرض ہیں۔ جن کی اپنی بیٹیاں ہیں ان کو نیند کس طرح آتی ہے۔ بیگناہ عافیہ کیلئے بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن حکومت کے ایوانوں سے جس آواز کی توقع تھی وہ نظر نہیں آتی۔ میں اپنے جذبات کو منسلک سطور پر منتقل کیا ہے۔ تمام اہل وطن سے دردمندانہ التماس ہے کہ وہ اپنی دعاﺅں میں عافیہ کی ظالموں کی قید سے رہائی کی خصوصی دعا کریں۔
(محمد اعظم پرواز، لنک روڈ ماڈل ٹاﺅن، لاہور )