وزیراعظم پاکستان کی توجہ کیلئے!

29 جولائی 2010
مکرمی! میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بانی رکن اور ملتان ڈویژن کا سابقہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہوں۔ میں نے جنرل ضیاءکے 11 سالہ سیاہ دور حکومت میں جمہوریت کی بحالی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی کیلئے بیحد جدوجہد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ میں نے پارٹی پر اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے۔ اپنی معصوم، نابالغ اور چھٹی جماعت کی طالبہ بیٹی کی جان تک قربان کر دی ہے۔ میں بیمار ہوں۔ میری کسی بھی پارٹی لیڈر نے خیریت تک دریافت نہیں کی۔ میں نے ایک خط سید یوسف رضا گیلانی وزیراعظم پاکستان اسلام آباد کو بھی ارسال کیا تھا۔ بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے بھی میرے خط کا جواب تک نہیں دیا۔
(ڈاکٹر ایس ایم سردار، غلہ منڈی نزد جامعہ رشیدیہ، ساہیوال )