لاہور (نیوزرپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے چوالیسویں کانووکیشن میں تین سو ڈاکٹرزکو فیلو شپ کی ڈگری جبکہ 75 ڈاکٹرز کو ممبر شپ کا ڈپلومہ دیا گیا۔ شعبہ طب میں بہترین خدمات سرانجام دینے پرپروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر زاہدہ بقائی، پروفیسر شاہینہ آصف، پروفیسر سید طاہر احمد شاہ، پروفیسر یاسمین راشد، پروفیسر لئیق حسین، پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر عطیہ مبارک، پروفیسر ممتاز مہر، پروفیسر جواد ساجد خان، ڈاکٹر محمد خالد نواز، بریگیڈیئر جواد خالد انصاری، پروفیسر اعجاز احمد شاہ بخاری، پروفیسر محمد سعید، ڈاکٹر فیصل سلطان، بریگیڈئیر ظفر اقبال اور پروفیسر مصطفی کمال کوفیلو شپ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چودھری نے کہا کہ سی پی ایس پی کے ماہرین ملک کے چاروں صوبوں میں پچاسی فیصد سے زائد سپیشلسٹ سروس فراہم کر رہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مشیر اعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے سی پی ایس پی کوحکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے دس کروڑ کی فوری گرانٹ کا اعلان کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38