لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے نئی بسوں کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

29 جولائی 2010
لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے نئی بسوں کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر مزید تاخیر کا شکار نظر آرہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بسوں کی شدید قلت ہے اور دوسری طرف اگلے 3 سے 4 مہینوں میں بھی ایل ٹی سی کی طرف سے لاہور میں بسوں کو آپریشنل کرنے کی کوئی عملی صورت نظر نہیں آرہی سروے کےمطابق اس وقت ہزاروں شہریوں کو چھوٹے بڑے روٹس پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات ہیں اور لاہور میں جو تین سے چار نجی ٹرانسپورٹ کمپنیاں آپریشنل ہیں انکی بسوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور ایل ٹی سی کے حکام کی سستی اور محکمانہ غفلت کے باعث نہ تو ان کو شرائط و ضوابط کے مطابق چالان کےے جا رہے ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی پابندی لگائی جا رہی ہے۔