کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ 61 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

29 جولائی 2010
کراچی + لاہور ( مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک میں بدھ کے روز بھی تیزی کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 49.47پوائنٹس کے اضافے سے 10436.29 پر پہنچ گیا۔ اس طرح موجودہ ہفتے کے تیسرے روز بھی حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 13ارب 20کروڑ 88لاکھ 38ہزار631روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر 29کھرب 25ارب 44کروڑ 35لاکھ 93ہزار 484روپے تجاوز کرگئی۔ بدھ کے روز مجموعی سودوں میں 10کروڑ 25لاکھ 54ہزار 252حصص کے سودوں میں نمایاں کاروبار رہا جس کے نتیجے میں 61فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی بدھ کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 23.62 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 3370.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔