افغانستان: بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 27 مسافر ہلاک

29 جولائی 2010
کابل (اے ایف پی) افغانستان کے مغربی صوبے نمروز میں مسافر بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 مسافر جاں بحق 27 سے زائد زخمی ہوئے‘ متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- بدھ کو ایک مسافر بس صوبہ نمروز کے ضلع باکوا میں جا رہی تھی کہ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے- نمروز کے گورنر غلام دستگیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہدف ہائی وے سے کچھ دیر میں نیٹو کا فوجی قافلہ تھا ۔