کربلا+ بغداد (اے ایف پی) عراق میں بدھ کو دو مختلف بم دھماکوں اور ہیلی کاپٹر حادثے میں سترہ افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے۔ کربلا میں بم دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ وہاں حضرت امام مہدیؓ کے یوم ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں جمع تھے۔ دھماکے میں سات زائرین جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء کربلا کے قریب زائرنی کی حفاظت پر مامور عراقی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بغداد کے شہر صدر میں علی الصبح ایک ریستوران میں بم دھما کے میں خاتون سمیت پانچ افراد مارے گئے جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38