بھارتی پارلیمنٹ میں مہنگائی کے خلاف دوسرے روز بھی ہنگامہ، ہاتھا پائی

29 جولائی 2010
دہلی (اے ایف پی) بھارتی پارلیمنٹ میں مہنگائی کے خلاف دوسرے روز بھی اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ہنگامہ کے دوران ارکان میں ہاتھ پائی ہوئی اپوزیشن ارکان نے کہا کہ حکومت افراط زر پر قابو میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔