اسلام آباد(آن لائن) نجی ایئر لائن طیارے کے مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرائے جانے کے واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچیں جبکہ جدید آلات و تربیت کی عدم فراہمی کے باعث امدادی ٹیمیں کوئی خاطر خواہ امدادی کام نہ کرسکیں ۔ذرائع کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں سے نجی ایئر لائن کے طیارے کے ٹکرائے جانے کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی ادارے مارگلہ کی پہاڑیوں پر روانہ تو ہوگئے تاہم انہیں جائے وقوعہ تک پہنچنے کیلئے ایک گھنٹہ لگ گیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افراد کے پاس نہ تو کوئی جدید آلات اور نہ ہی ایسی تربیت تھیجس پر وہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرسکیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ امدادی ٹیموں کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع نہ کئے جانے پر اعلیٰ حکام نے فوج اور دیگر اداروں کی مدد طلب کی جو فوری طور پر ایکشن کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024