فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے بعد قرآن کی بیحرمتی منظم سازش کا حصہ ہے : امیر حمزہ

29 جولائی 2010
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فیس بک پر قرآن پاک کی (نعوذ با اللہ )بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی ا شاعت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا، ملک بھر کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور کانفرنسیں منعقد ہوئیں ، جن میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے فیس بک انتظامیہ احتجاج کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے بلکہ یہودیوں اور صلیبیوں کی مسلسل شر انگیز یوں کا آزادی اظہار رائے کا کہہ کر دفاع کیا جا رہا ہے گستاخ ویب سائٹ فیس بک کی مذموم حرکتوں کیخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے خصوصا ً پاکستان میں اس حوالہ سے تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر واقع جامع مسجد مبارک میں فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی و توہین آمیز خاکوں کیخلاف ایک حرمت رسول کانفرنس ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور گستاخ ملکوں کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فیس بک پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریک حرمت رسول کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یہودی و صلیبی گستاخیاں کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی اے کے اعلیٰ عہدیدداران اور حکومتی ذمہ داران کی طرف سے کفار کی گستاخیاں روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے حکمرانوں کو اللہ کے عذات سے ڈرنا چاہیے اور امریکہ و یورپ کو خوش کرنے کی بجائے اسلام و مسلمانوں کے دفاع کیلئے پالیسیاں ترتیب دی جانی چاہئیں۔ کانفر نس سے مولانا احتشام الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سرگودھا اور فیصل آباد میں ہونی والی حرمت رسول کانفرنسوں سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور و دیگر مقامی علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوںکو متحد ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے ماضی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر جراتمندانہ موقف اختیار کیا جاتا تو فیس بک انتظامیہ کو قرآن پاک کی توہین کی نا پاک جسارت کی کبھی جرات نہ ہوتی پسرور میں مرکز شہداءمیں ہونے والی حرمت رسول کانفرنس سے تحریک حرمت رسول کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید ، مولانا احسان اللہ ، شیخ سلیم ، حبیب الرحمن ، ننکانہ میں مولانا سیف الاسلام اور گجرات میں مولانا محمد اکرم ربانی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنسوں کے شرکاءمیں زبردست غم و غصہ اور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا جلسوں ، کانفرنسوں ، اور حرمت رسول سیمینارز میں شریک افراد کی طرف سے فیس بک پر پابندی کے لئے زبردست احتجاج کیا گیا ہے ۔