لاہور: 10 گھروں میں 78 لاکھ کے ڈاکے‘ 8 گاڑیاں‘ 10 موٹر سائیکل چوری

29 جولائی 2010
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈکےتی اور چوری کی درجنوںوارداتوں مےں شہرےوں کو لاکھوں روپے مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی ، موبائل فونز ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں اور دےگر سامان سے محروم کردےا گیا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ساندہ مےں ثمےنہ بی بی کے گھر سے 30لاکھ‘ مصری شاہ مےں مصطفی کے گھر سے 12لاکھ، گجر پورہ مےں ےاسےن کے گھر سے 10لاکھ ، فےکٹری اےرےا مےں محمد عمران کے گھر سے 6لاکھ، غازی آباد مےں شفق محمود کے گھر سے 5لاکھ ، راوی روڈ مےں عنصرمحمود کے گھر سے 4لاکھ، شےرا کوٹ مےں غلام رسول کے گھر سے 5لاکھ، سٹی رائے ونڈ مےں شہزاد محمود کے گھر سے 5لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن مےں انور کے گھر سے اےک لاکھ ، نشتر کالونی مےں فےض مسےح کے گھر سے ہزاروں روپے مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی ، موبائل فونز اور دےگر سامان، گورنر ہاﺅس کے باہر ڈےوٹی پر موجود ٹرےفک وارڈن ذےشان الحق نے چالان بک‘ ستوکتلہ مےں ڈاکٹر باسط اور اسکی فےملی سے 5لاکھ، ستوکتلہ مےں شاہد حسےن کی دکان سے 3لاکھ، ٹاﺅن شپ مےں فےصل کی دکان سے 3لاکھ، گجر پورہ مےں خلےل سے موٹر سائےکل، کاہنہ میں سنٹرل پارک کے دفتر سے سکےورٹی گارڈ پسٹل، موبائل فونز اور ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ مغل پورہ گلشن اقبال، لٹن روڈ، اچھرہ ، شاہدرہ ٹاﺅن ، گارڈن ٹاﺅن ، کاہنہ ، مغل پورہ ، گڑھی شاہو ، نےو انارکلی ، مستی گےٹ اور گجر پورہ مےں متعدد راہ گےر جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔ ہربنس پورہ، جوہر ٹاﺅن ، جنوبی چھاﺅنی ، اسلام پورہ ، مانگا منڈی ، نواں کوٹ ، ٹاﺅن شپ اور مستی گےٹ سے 8 گاڑےاں جبکہ شفےق آباد ، سمن آباد ، گلشن اقبال ، ہنجروال، لٹن روڈ ، کوٹ لکھپت ، نصےر آباد، شےرا کوٹ اور شادمان‘ ڈھولنوال سے 10 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔