A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

13 خوش قسمت طیارے میں سوار نہ ہوئے‘ جمشید دستی‘ میر میران بجارانی بھی شامل

29 جولائی 2010
اسلام آباد (ریڈیو نیوز + وقت نیوز + آئی این پی) اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں 13 ایسے خوش قسمت افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے بکنگ کے باوجود طیارے میں سفر نہیں کیا کئی نے موقع پر ٹکٹ کینسل کرا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 13 خوش قسمت افراد کراچی سے روانگی کے وقت طیارے میں سوار ہی نہیں ہوئے ۔ خوش قسمت مسافر ارشاد قاسم نے بتایا کہ وہ نجی بنک میں ڈائریکٹر ہیں اسلام آباد جانے کیلئے بکنگ کرائی لیکن بنک کے زیادہ کام کی وجہ سے بکنگ کینسل کروائی اور ایک روز بعد کی لاہور کیلئے بکنگ کروائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے بھی جانے کا ارادہ کینسل کیا۔ میری بیوی کو سفر نہ کرنے سے متعلق معلوم تھا لیکن دیگر اہلخانہ کو معلوم نہیں تھا۔ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی بھی ان خوش نصیب مسافروں میں شامل ہیں جو کراچی سے جہاز میں سوار نہ ہوسکے۔ وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک گھنٹے بعد پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں کہ زندگی محفوظ رہی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔ جاںبحق ہونے والوں میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے 5 عہدیدار بھی شامل ہیں جن کی چیئر مین این ایچ اے سے میٹنگ تھی۔ ایئر لائن کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر میر میران بجارانی اور ان کے بیٹے کی بکنگ بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں تھی تاہم بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ اس طیارے میں سفر نہ کر سکے۔