A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

ہو سکتا ہے کہ کچھ نعشیں نہ مل سکیں : جنرل (ر) ندیم

29 جولائی 2010
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) ندیم احمد نے کہا ہے کہ طیارے کے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ جائے حادثہ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ‘پولیس‘ نیوی اور فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے مارگلہ پہنچ گئے‘ تاہم جس جگہ طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہاں کوئی پراپر راستہ نہیں اور امدادی کارکنوں کو حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو وہاں سے اٹھانے اور سڑک تک لانے میں سخت مشکل پیش آئی‘ مسلسل بارش سے بھی امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں‘ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ امدادی سرگرمیاں رات کو بھی جاری رہیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں طیارے کے بلیک بکس ملنے کی کوئی اطلاع نہیں۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کچھ مسافروں کی نعشیں نہ مل سکیں ۔